09 فروری ، 2012
اسلام آباد… حکومت اور اپوزیشن میں20ویں ترمیم کے مسودے پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد جلد وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ کو بھی مسودے پر اعتماد میں لیا ہے اور فیصلوں سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ حکومت مسلم لیگ ق کوبھی اعتماد میں لے گی ۔نگراں حکومت کے عہدیداروں کیلئے وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنام تجویزکرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی معاملے پراتفاق نہ ہونیکی صورت میں6رکنی کمیٹی قائم کی جائیگی جس میں3ارکان پیپلز پارٹی اور3ارکان مسلم لیگ ن کے ارکان شامل ہوں گے تاہم کمیٹی کے ارکان پر متحدہ نے اعتراض کرتے ہو ئے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کا 20ویں ترمیم کے مسودے کے حوالے سے کہنا کہدو تین دن میں معاملات طے پاجائیں گے، مسودے کو وفاقی کابینہ میں منظور ی کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے لئے کابینہ کا خصوصی اجلاس جلد بلایا جائے گا۔