Time 18 جولائی ، 2020
پاکستان

کراچی میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی جنگ ہار گیا

کراچی: لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر عدنان عمر کورونا سے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈاکٹر عدنان عمر لیاری جنرل اسپتال میں کام کررہے تھے اور  چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈاکٹر عدنان کے بھائی بھی کورونا کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ مرحوم ڈاکٹر کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھرمیں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبے میں کورونا سے اب تک 1952 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :