پاکستان
Time 15 جولائی ، 2020

ملک کے سینئر آرتھو پیڈک سرجن کورونا کے باعث انتقال کر گئے

ڈاکٹر یونس سومرو کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ڈیفنس کی مبارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ملک کے سینئر آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر یونس ایچ سومرو کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یونس سومرو کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ڈیفنس کی مبارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 5 ہزار 386 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 72 ہزار 800 سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں :