صابر میمن نے چیف آپریٹنگ آفیسر بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کا چارج سنبھال لیا

سول اسپتال کے سابق ایم ایس سینئر پروفیسر صابر میمن نے شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے چیف آپریٹنگ آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ کا چارج سنبھال لیا۔

انتظامی امور میں مسائل سے دوچار ٹراما سینٹر کے لیے پروفیسر صابر میمن کی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی بہتر اور احسن اقدام ہے۔

ٹراما سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر شاہد عمر، سی ایس او ٹراما سینٹر مرزا شجاع بیگ، سیکورٹی سپروائزر بابر علی اور سی ایس او ریپڈ سیکیورٹی محمد علی نے بطور چیف آپریٹنگ آفیسر چارج سنبھالنے پر پروفیسر صابر میمن کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

اس موقع پہ چیف آپریٹنگ آفیسر (SMBB) پروفیسر صابر میمن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب نے ٹیم ورک میں کام کرنا ہے تاکہ انتظامی امور میں موجودہ مساٸل کا فوری خاتمہ ممکن ہو۔

مزید خبریں :