پاکستان
Time 24 جولائی ، 2020

جولائی کی پنشن 3 ماہ کے واجبات کے ساتھ جاری

4 لاکھ پنشنرز کو فی کس 14500 روپے کی ادا کیے جارہے ہیں: ای او بی آئی اعلامیہ — فوٹو:فائل 

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے جولائی کی پنشن 3 ماہ کے واجبات کے ساتھ جاری کردی۔

اعلامیے کے مطابق 4 لاکھ پنشنرز کو فی کس 14500 روپے ادا کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے موبائل فون پر میسج بھی ارسال کیے جارہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنشن یافتگان کسی بھی بینک کی اے ٹی ایم سے اپنی پنشن نکال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے اعلان کیا تھا کہ عید سے پہلے 8500 پنشن اور 6000 روپے واجبات کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :