پاکستان
Time 26 جولائی ، 2020

پنجاب پولیس نے ڈکیتی کیس میں گرفتار اعلیٰ افسر کے سسر کو چھوڑ دیا

لاہور سے سیالکوٹ ادویات لے جاتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے ڈکیتی کے کیس میں گرفتار  سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایڈمن لاہور کے سسر کو سیالکوٹ پولیس نے چھوڑ دیا۔

انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق دواؤں کا ٹرک لوٹنے کا منصوبہ کمپنی منیجر فیصل اور ایس ایس پی کے سسر لطیف نے بنایا تھا، ڈکیتی میں ملوث کمپنی منیجرفیصل سمیت 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔

انٹرگیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈکیتی میں 2 کروڑ 60 لاکھ کی ادویات لوٹ کر لوہاری میں بیچی گئیں جب کہ ڈکیتی کی یہ واردات رواں سال 21 جنوری کو ادویات لاہور سے سیالکوٹ لیجاتے ہوئے ڈسکہ روڈ پر ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی ایڈمن لاہور کے سسرکو ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی کیس سے نہ نکالنے پرایس پی نے انکار کیا تھا۔

ملزمم فیصل کے بیان کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے اپنے سسر کا نام مبینہ طورپرڈکیتی کے مقدمے سے نکلوا لیا۔

مزید خبریں :