04 اگست ، 2020
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر سرونگ افسران سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
سینئر سرونگ افسران میں جنرل (ر) جہانگیرکرامت، جنرل (ر) راحیل شریف، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود بھی پر موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹریکشن کے دوران آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام پرگفتگو کی جب کہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
شرکا نے آرمی چیف کو اپنی آرا سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں جب کہ شرکا نے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔