Time 04 اگست ، 2020
پاکستان

پسندکی شادی کی ضد پر بہن بھائی نے چھوٹی بہن کوقتل کردیا

کوٹ رادھا کشن میں پسند کی شادی کی خواہش نوجوان لڑکی کی جان لے گئی، سگے بھائی اور بہن نے فائرنگ کے چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کی رہائشی 17 سالہ  لڑکی اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے بڑے بہن بھائی اس رشتے سے راضی نہیں تھے۔

پسند کی شادی کے لیے ضد کرنے پر بھائی اور بہن نے اپنی چھوٹی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان بھائی بہن فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے قصور کے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :