02 مارچ ، 2019
اوکاڑہ: نواحی علاقے قصبہ پٹھان کوٹ میں بھائیوں نے پسند کی شادی پر بہن اور اس کی سوتن کا قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بھائیوں نے اپنی بہن شہناز بی بی کا قتل احمد نواز سے پسند کی شادی کرنے پر کیا ہے جس سے ان کی بہن نے 9 ماہ قبل شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد نواز نامی شخص نے شہناز بی بی سے شادی کرنے سے قبل ساجدہ بی بی سے شادی کر رکھی تھی، پولیس نے مقتولہ شہناز بی بی کے ایک بھائی بلال کو گرفتار کرلیا ہے۔