Time 30 جنوری ، 2025
پاکستان

گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا

گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا
فوٹو: فائل

گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

گوادر میں آل پارٹیز اتحاد 47 روز دھرنے کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب  ہوگیا، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کےبعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اتحاد کے ترجمان عبدالغفور کےمطابق ضلعی انتظامیہ نے 7 نکاتی معاہدے پردستخط کر دیے ہیں ۔معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔

مطالبات سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی تیز کی جائےگی،گوادر میں 17 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :