دنیا
Time 08 اگست ، 2020

دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان

دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور  13 اگست تک گاڑیوں اور دیگر اشیاءکی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دبئی میں گرمیوں کا سالانہ فیسٹول 23 واں 'دبئی سمر سرپرائزز' جاری ہے۔

فیسٹیول کے موقع پر ایک ہفتے کے لیے عوام اور سیاحوں کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق ایک ہفتے تک گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیاجائے گا اور اس  اسکیم کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔

فیسٹیول میں خریداروں کے لیے دیگر اسکیمیں بھی متعارف کروائی گئی ہیں جن میں فری انشورنس، مختلف اشیاء کی فری سروس اور گارنٹی کی مدت میں توسیع شامل ہے۔

کورونا کے باعث صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جب کہ شاپنگ مالز میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک 12 گھنٹے کی فروخت جاری ہے۔

خریدار مختلف  مصنوعات کی خریداری پر 25 فیصد سے لے کر  90 فیصد تک کی بچت بھی حاصل کررہے ہیں۔

مزید خبریں :