دلچسپ و عجیب
03 نومبر ، 2012

دبئی میں پہلے بین الاقوامی فائن فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

دبئی میں پہلے بین الاقوامی فائن فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

دبئی. . . ..این جی ٹی…دبئی میں پہلے بین الاقوامی فان فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔چارروز تک جاری رہنے والے اس میلے میں مقامی اور بین الاقوامی فوڈ سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز اور ماہر شیفس نے شرکت کی۔اس فیسٹیول کی خاص بات مقامی سطح پر تیار ہونے والے فوڈ پروڈکٹس کے بارے میں آگاہی دینا اور قومی سطح پر تخلیق کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کو فروغ دینا تھا ۔اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی شیفس جہاں اپنے کھانوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے نظر آئے وہیں عام لوگ دنیا بھر کی ڈشز کا مزا لوٹتے نظر آئے۔فیسٹیول کا اہم ترین ایونٹ مقامی شیفس کے درمیانہونے والا کوکنگ مقابلہ تھا جسے جج کرنے کے لیے جہاں دنیا بھر کے نامور شیفس کو دعوت دی گئی وہیں عام عوام بھی کھانوں پر کڑی نکتہ چینی کرنے کے لیے موجود تھی۔

مزید خبریں :