Time 12 اگست ، 2020
پاکستان

'سعودیہ اور امارات سے دیرینہ تعلقات ہیں، ایک دن میں اوپر نیچے نہیں ہوسکتے'

کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے کہ یہ تعلقات خراب ہوں، فواد چوہدری،فوٹو:فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں، یہ ایک دن میں اوپر نیچے نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ،ہمارے تعلقات ایک نسل ایک حکومت کے نہیں عوام کے تعلقات ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب ہوگئے، یہ مذہبی، اقتصادی، سیاسی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں جو  ایک دن میں اوپر نیچے نہیں ہوسکتے البتہ کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے کہ یہ تعلقات خراب ہوں۔ 

اس موقعے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے  پیٹرولیم ندیم بابر کاکہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب سے دی گئی ساڑھے 3ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت پوری استعمال نہیں کی، ہم نے اسے اتنا استعمال کیاجتنی ضرورت تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس سہولت کی تجدید کے لیے سعودی عرب سے درخواست کر رکھی ہے یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ تجدید کب ہوگی۔

مزید خبریں :