دنیا
Time 16 اگست ، 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کر گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نیویارک کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی عمر 72 برس تھی اور اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کئی ماہ سے علیل تھے تاہم وائٹ ہاوس کی جانب سے ان کی بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دو روز قبل اسپتال میں جا کر اپنے بھائی کی عیادت کی تھی۔

مزید خبریں :