Time 09 اکتوبر ، 2020
پاکستان

نوازشریف سمیت لیگی قیادت کیخلاف مقدمے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں معاملے کی تفتیش کرے گی جب کہ ٹیم میں چار افراد شامل ہیں جن میں ڈی ایس پی محمد غیاث، انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور سب انسپکٹر شبیر اعوان بھی شامل ہیں۔

یہ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی جانب سے نواز شریف سمیت 42 ن لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کرایا گیا تھا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور 3 سابق جرنیل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ 

مقدمے میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ 

واضح رہےکہ لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والا بدر رشید پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار ہے جس کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

بدر رشید کا مختلف تھانوں میں بھی کریمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بدر رشید سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :