11 اکتوبر ، 2020
اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر افغان مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان شہری غلام محمد امیری اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے کابل جا رہا تھا کہ اسے ائیرپورٹ پر دل کا دورہ پڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مسافر کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔