پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2020

پی آئی اے ملازمین کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی

فائل فوٹو

کراچی: ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پی آئی اے نے ملازمین کے لیے نئے ایس اوپیز جاری کردیے۔

ترجمان پی آئی اے کے نئے ایس اوپیز کے تحت تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایس او پیز کے تحت دفتری اوقات میں فیس ماسک کا استعمال لازمی، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی برقرار ہے جب کہ کھانسی، بخار اور زکام والے افراد سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور کسی بھی ملازم کو بخار، کھانسی یا نزلے پر فوری چھٹی یا آئسولیٹ کیا جائیگا۔

 پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آفیشل اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا جب کہ اہم اجلاس میں تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا اور اہم امور کی منظوری ای میلز، ای آر پی سسٹم کے تحت کی جائے۔

مزید خبریں :