11 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال،ابھے دیول،منوج باجپائی اور ایشا گپتا کی نئی فلم’چکر ویو‘کے پہلے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔مہنگائی کے بولوں پر مبنی اس گانے میں معروف گلوکار کیلاش کیر نے بھارت کے نامور صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو تنقید کا نشانہ بنایاہے جس کی موسیقی وجے ورما نے دی ہے۔ہدایتکار پرکاش جھا کی اس فلم کو سنیل لولا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں ارجن اور ایشا پولیس افسران، ابھے دیول سمیت منوج باجپائی اور نئی اداکارہ انجلی پٹیل نکسل باغیوں کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اوم پوری بحیثیت پروفیسر فلم میں اہم رول نبھارہے ہیں۔سیاسی داؤ پیچوں کے گرد گھومتی یہ ایکشن تھرلر چکر ویو24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔