انٹرٹینمنٹ
11 ستمبر ، 2012

فلم’انگلش ونگلش‘کے گانے’نوَرائی ماجھی‘کی وڈیو جاری

فلم’انگلش ونگلش‘کے گانے’نوَرائی ماجھی‘کی وڈیو جاری

ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کی ما ضی کی سپر اسٹار سری دیوی 14سال بعد فلمی پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں جسکے لیے انکی آنے والی فلم"انگلش ونگلش"کا جہاں ٹریلراور ٹائٹل سونگ منظرِ عام پر آیا وہیں اب اسکے نئے گانے"نوَرائی ماجھی" کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔نوَرائی ماجھی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو گلوکارہ سنیدھی چوہان،سوانند کرکرے اور نتالی ڈی لوشیو کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی موسیقی امت ترویدی نے دی ہے ۔فلمسازآر بالکی کی اس فلم میں سری دیوی کیساتھ ساتھ پریا آنند،عادل حسین اورفرانسیسی اداکارMehdi Nebbouاہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بھی بطور مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہاؤس وائف کی اپنے شوہر اور گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی کورس کرنے کے گرد گھومتی یہ ڈرامہ فلم 5اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :