انٹرٹینمنٹ
11 ستمبر ، 2012

کتنی موڈی ہیں،کرینہ کپورکی نئی فلم ہیروئن کا ڈائیلاگ پرومو جاری

کتنی موڈی ہیں،کرینہ کپورکی نئی فلم ہیروئن کا ڈائیلاگ پرومو جاری

ممبئی …بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آجکل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ انکی آنے والی فلم"ہیروئن"کوریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔ہدایتکارمدھر بھنڈارکر کی فلم"ہیروئن"کا ڈائیلاگ پرومو آن لائن جاری کردیا گیا ہے ۔ 20سیکنڈ کے اس مختصرپرومو میں ہیروئنوں کے تیکھے مزاج او ر نخروں کے حوالے سے رائے سنائی جارہی ہیں۔ جہاں ایک شخص کا کہنا ہے کہ "اتنی موڈی،Impulsiveاور اوور اموشنل ہے"وہیں اسی حوالے سے ایک خاتون کی رائے ہے کہ"ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ہر کامیاب ہیروئن مین یہ تینوں کوالٹیزہوتی ہیں"۔ کرینہ کپور،ارجن رامپال اوررندیپ ہوڈا کی مرکزی کاسٹ لیے اس فلم کو خود مدھر بھنڈارکر نے بھنڈارکر اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جو21ستمبر کو کرینہ کی سالگرہ کے دن سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :