Time 21 اکتوبر ، 2020
پاکستان

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج پرانی عمارت میں کیوں بلایاگیا؟

سندھ حکومت کی تعمیر کردہ صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کو  بارش سے نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے آج سندھ اسمبلی کا اجلاس پرانی عمارت میں بلایاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ سندھ اسمبلی کی نئی بلڈنگ بارشوں کے دوران شدید متاثر ہوئی ہے اور نئی بلڈنگ کاجنریٹر سسٹم اور بجلی کا نظام خراب ہوا ہے، اسمبلی انتظامیہ تقریباً 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی نظام بحال نہ کرسکی۔

سیکرٹری سندھ اسمبلی عمرفاروق نے نئی بلڈنگ میں سسٹم کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمارت کی مرمت کے بعد اسمبلی ہال کو دوبارہ قابل استعمال بنایاجائےگا۔

مزید خبریں :