پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2020

پمز میں کورونا کیسز کے بعد دیگر علاقوں کے شہریوں کیلئے ڈائیلیسز کی سہولت بند

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نفرالوجی ڈپارٹمنٹ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے صرف اسلام آباد کے رہائشیوں کا ڈائیلیسز اعلان کیا ہے۔

پمز انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے حکم ناہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث دیگر شہروں کے مریضوں کا صرف ایمرجسنی کی صورت میں ڈائیلیسز کیا جائے گا۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے بعد مریضوں کو ان کے علاقوں کے اسپتالوں کو ریفر کر دیا جائے گا۔

پمز انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائیلیسز کے لیے اسپتال آنے والے تمام مریض اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں اور رپورٹ ہمراہ لائیں، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہ ہونے کی صورت میں ڈائیلیسز نہیں ہو گا۔

ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے تین اساتذہ میں کورونا کی تصدیق، کالج بند

دوسری جانب گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں بھی کورونا وائرس کے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کالج کی تین اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کالج کو ایک ہفتے کے لیے سیل کر دیا ہے، کالج 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک بند رہےگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں دوبارہ سے اضافہ ہو رہا ہے اور این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ سے لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :