انٹرٹینمنٹ
12 ستمبر ، 2012

ایما واٹسن انٹر نیٹ صارفین کیلئے سب سے خطر ناک خا تون بن گئیں

ایما واٹسن انٹر نیٹ صارفین کیلئے سب سے خطر ناک خا تون بن گئیں

لاس اینجلس…این جی ٹی…ہالی ووڈ فلم ہیری پورٹر سیریزمیں ہرموئنی کا کردار نبھاکر شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ ایماواٹسن انٹر نیٹ پر سرچ کی جانے والی سب سے خطر ناک خا تون ہیں کیو نکہ یہ آ پ کے کمپیو ٹر میں وائرس پہنچا سکتی ہیں۔انٹرنیٹ سکیورٹی فرم کے تحت کروائے گئے ایک سروے کے مطابق ایما واٹسن کو انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے اس لیے ان کے وال پیپر ز اور ویڈیو ز پر سب سے زیادہ وائرس موجود ہو تے ہیں جو سرچنگ کے دوران آپکے کمپیوٹر سوفٹ وئیرز میں گھس جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سائبر جرائم کرنے والے22سالہ ایماکے نام کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو وائرس والے سوفٹ وےئرز ڈاؤن لوڈ کرنے کی ویب سائٹس پر بھیج دیتے ہیں جسکے بعدناصرف انکے کمپیوٹر سسٹم کونقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ ہیکرز انکی ذاتی معلومات تک بھی باآسانی رسائی حاصل کرلیتے ہیں ۔ کمپیو ٹر ماہرین کے مطابق جن افراد کو زیا دہ سرچ کیا جاتا ہے وائرس تخلیق کرنے والے افراد ان ہی کے ناموں کو استعمال کرکے کمپیو ٹرز تک وائرس پہنچاتے ہیں اور اسی لیے شوبز شخصیات اور دنیا بھر کے مشہور ومعروف افراد سے متعلق لنکس پر سب سے زیادہ وائر س پا ئے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :