دنیا
Time 28 اکتوبر ، 2020

امریکی انتخاب میں ٹرمپ کے مخلاف امیدوار جوبائیڈن نے ووٹ کاسٹ کردیا

 اب تک7کروڑ 40 لاکھ شہری ارلی ووٹ یا بذریعہ میل ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں،فوٹو:روئٹر

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب سے قبل اپنا ووسٹ کاسٹ کرلیا۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنا ووٹ امریکی ریاست ڈیلاویر کے شہر  ولمنگٹن میں کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو امریکا میں 59 واں صدارتی انتخاب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارت کے امیدوار ہیں جب کہ ان کے حریف جوبائیڈن ہیں۔

واضح رہےکہ اس مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب کےلیے ارلی ووٹنگ (الیکشن سے پہلے ووٹنگ) کے ساتھ  بذریعہ ڈاک ووٹنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے تاکہ الیکشن کے دن رش سے اجتناب کرتے ہوئےکورونا وائرس سے  محفوظ رہا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق کوروناکے باعث اس مرتبہ ارلی ووٹنگ میں شہریوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے اور اب تک7کروڑ 40 لاکھ شہری  ارلی ووٹ یا بذریعہ میل ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کاکہنا تھاکہ انہیں امید ہےکہ وہ اور ڈیموکریٹس کامیاب ہوں گے تاکہ ہم بہت سی چیزوں کو درست کرکے امریکی شہریوں کے لیے ہر دن بہتر بناسکیں۔

مزید خبریں :