12 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی آنے والی نئی فلم"تلاش"کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں خود مسٹر پرفیکٹ عامر خان رانی مکھرجی اور کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں جس کی ہدایت کاری ریما کغتی نے دی ہے۔سائیکولوجیکل تھرلر فلم تلاش کی کہانی فلم کی ہدایتکارہ ریما کغتی نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کے ساتھ مل کر لکھی ہے جبکہ یہ فلم 30نومبرسے سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم کی پہلی جھلک جنوری میں جاری کی گئی تھی جس کے بعد عامر خان اپنے ٹی وی شو میں مصروف ہوگئے اور فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تعطل کا شکار ہوگیا ۔