02 نومبر ، 2020
مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔
جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپنے پرانے اور نئے ساتھیوں سے مشاورت کروں گا جنہیں 7 نومبر کو بلایا۔
انہوں نے کہا کہ قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد میڈیا پر اپنا موقف پیش کروں گا۔
عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر عبدالقادر بلوچ آئینی اور جمہوری بنانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو انہیں گھر بیٹھ جانا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی کہا تھا کہ عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی قیادت میں اختلافات سامنے آئے تھے۔