کورونا کی دوسری لہر سے آپ خودکو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

فوٹوفائل

کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافے کو طبی ماہرین نے کورونا کی دوسری لہر قرار دیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی سردی کورونا وائرس پھیلانے کےخطرات دگنے کردیتی ہے۔

چنانچہ امریکی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے صحت کے تجزیہ کار ڈاکٹر لینا وین کے مطابق سرد موسم میں کورونا کیسز میں اضافے کی تین وجوہات ہیں۔

کیسز میں اضافے کے اسباب

پہلا سبب: کورونا وائرس کووڈ 19 کی وجہ بنتا ہے اور یہ سرد موسم میں زیادہ پھیلتا ہے۔

دوسرا سبب: سرد موسم میں کم مرطوب ہوا کے باعث وائرس کو لے جانے والے ذرات ہوا میں دیر تک رہتے ہیں جب کہ  ہماری ناک کی جھلیوں کے خشک رہنے کے سبب بھی انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تیسرا سببب: سردی میں اضافے کے ساتھ لوگوں کا گھر پر وقت گزارنے کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے جہاں وینٹی لیشن کی کمی کے باعث وائرس کے پھیلنے کی صلاحیت تیزی سے موجود ہوتی ہے۔

سرد موسم میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں زیادہ چاق وچوبند ہونے کی ضرورت ہے اس حوالے سے کیا کیا جاسکتا ہے آئیے جانتے ہیں۔

گھر کی صفائی اور تحفظ

فائل: فوٹو

یوایس سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق باہر سے آنے کے علاوہ ڈیلیوریز وصول کرنے، میل یا شاپنگ چیک کرنے کے بعد بھی باقاعدگی سے ہاتھوں کو دھونے کی ضرورت ہے۔

اس بات کا دھیان رکھیں کہ ہاتھ دھونے کے لیے استعمال کیے جانے والے صابن یا ہینڈ سینیٹائزر میں کم ازکم 60 فیصد الکوحل ہونا ضروری ہے۔

اگراہل خانہ میں سے کوئی بھی شخص بیمار ہوجائے تو فیس ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ گھر کی مختلف سطحوں مثلاًکچن کاؤنٹرز اور ڈور ہینڈل کو بھی باقاعدگی سے وائپس یا جراثیم کش اسپرے سے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیسن کیبنٹ

فائل :فوٹو

حفاظتی رہنمائی کے علاوہ کچن میں ضروری غذائی اشیاء اور سپلیمنٹ کا بھی مناسب ذخیرہ موجود ہونا ضروری بھی ہے تاکہ آپ بار بار سپر مارکیٹس کے چکر کاٹنے سے محفوظ رہیں۔

کووڈ 19 اور دیگر بیماریوں کی صورت آپ کو کھانسی کےسیرپ، ناک کے ڈراپس ایسیٹنوفر، آئیبوپروفن، دافع اسہال اور زخموں کی پٹیوں کی اضافی ذخیرہ کی ضرورت ہے۔

بخار، کووڈ 19 اور عام فلو کی علامات میں سے ایک ہےلہٰذا بخار چیک کرنے کے لیے گھر پر تھرمامیٹر بھی لازمی رکھیں۔

اضافی غذائیں اور اسنیکس

فائل :فوٹو

مارکیٹس تک سفر کو محدود کرنے کے لیے دوائیوں کے علاوہ اضافی غذاؤں اور اسنیکس کا تھوڑا بہت ذخیرہ بھی سود مند ثابت ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کم ازکم دو ہفتوں کے لیے کھانے اور پینے کا پانی ذخیرہ کر لیا جائے تو بہتر ہوگا۔

اضافی غذا کے لیے غذائیت، پروٹین اور اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور لوبیا، پھلیاں ،مچھلی ،فروزن ویجیٹیبل، فروٹس، نٹ بٹر، جو، اناج اور خشک میوہ جات جیسی صحت مند اشیاء کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

آخری مگر ضروری: انٹرٹینٹمنٹ

فائل :فوٹو

اس مشکل صورتحال میں خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش کریں، اگرچہ آپ کو اس موسم سرما فزیکلی ایک دوسرے سے دوری اختیار کرناہوگی لیکن سماجی طور پر یہ ایک ساتھ جڑے رہنے کا وقت ہے۔

اس صورتحال میں ان ڈور ایکٹیویٹیز اور ان ڈور گیمز مثلاً پینٹنگ،گارڈننگ، یوگا، مراقبہ ،لیونگ روم پکنک، تھیٹر پلے، بورڈ گیم، سلائم میکنگ، پزل گیم  اور بورڈ گیم جیسے مشاغل کے ساتھ بہترین وقت گزارا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :