سام سنگ نے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ چین میں فولڈایبل فون متعارف کرادیا

نئے فون کی قیمت 19999 یوآن (تقریباً4 لاکھ اکیاسی ہزار تین سو سولہ پاکستانی روپے )ہے— فائل :فوٹو

اسمارٹ فون بنانے والی معروف جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ نے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ چین میں گیلیکسی زی فولڈ 2 متعارف کروا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے چین میں متعارف کرائے جانے والے اس فون کو سام سنگ W21 5G کا نام دیا ہے۔

نیا فون سام سنگ کے رواں برس ستمبر میں متعارف کرائے گئے پہلے فولڈ ایبل فون ’گیلیکسی زی فولڈ‘ جیسا ہی ہے۔ دونوں فونز کی اسکرین تقریباً ایک سائز کی ہے لیکن سام سنگ W21 5G گیلیکسی زی فولڈ باڈی کے اعتبار سے تھوڑا بڑا ہے۔

نئے فون کی قیمت 19999 یوآن (تقریباً4 لاکھ اکیاسی ہزار تین سو سولہ پاکستانی روپے )ہے۔

سام سنگ W21 5G کے اندرونی حصے میں 7.6 انچ کا ڈائنامک امولڈ ڈسپلے جبکہ بیرونی حصے میں گوریلا گلاس وِکٹس کے ساتھ 6.23 انچ کا امولڈ ڈسپلے موجود ہے— فائل :فوٹو

متعارف کروائے گئے نئے فون کا بیرونی حصہ ٹیکسچرڈ ڈیزائننگ کے ساتھ سنہرے رنگ کا ہے جو چین کے سام سنگ آن لائن اسٹورز  پر  پری آرڈرز کے لیے دستیاب ہے۔

سام سنگ W21 5G کے اندرونی حصے میں 7.6 انچ کا ڈائنامک امولڈ ڈسپلے جبکہ بیرونی حصے میں گوریلا گلاس وِکٹس کے ساتھ 6.23 انچ کا امولڈ ڈسپلے موجود ہے۔

سام سنگ نے چائنا ٹیلی کام کے اشتراک سے اسمارٹ فون W21 5G ڈبل سِم آپشن کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ اس سے قبل لانچ کیے گئے گیلیکسی زی فولڈ میں سنگل سِم کا آپشن موجود تھا۔

مزید خبریں :