Can't connect right now! retry

کھیل
17 نومبر ، 2020

پاکستان سپر لیگ کا اگلا چیمپئن کون؟ کراچی اور لاہور میں ٹائٹل کی جنگ آج ہوگی

دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں ہیں جبکہ چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چار ایڈیشن تک آخری نمبروں پر رہنے والی ٹیمیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز  پہلی بار ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان رواں سیزن میں بھی دو میچز کھیلے گئے، قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز نے کنگز کے خلاف 8  وکٹ سے فتح حاصل کی تو دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 10 وکٹوں سے زیر کیا۔

یہی دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کھیل پیش کرتی ہوئی فائنل تک پہنچی ہیں۔

کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم اور محمد عامر جیسے ہتھیار ہیں، ایلکس ہیلز اور عماد وسیم بھی میچ کا پانسہ پلٹنا جانتے ہیں تو دوسری جانب لاہور قلندرز کی مضبوطی اُس کی بولنگ ہے جہاں حارث رؤف رواں برس سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولر ہیں تو شاہین آفریدی، دلبر حسین اور ڈیوڈ ویئسا بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

بیٹنگ میں تجربے کار محمد حفیظ کو تمیم اقبال اور بین ڈنک کا ساتھ حاصل ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں ہیں جبکہ چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔

پی ایس یل فائیو کے فاتح کا فیصلہ آج کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوجائےگا اور یہ میچ رات 8 بجے جیو سپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM