Time 29 نومبر ، 2020
پاکستان

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات نومبر میں 10سال کے دوران سب سے سرد رات رہی اورکم سےکم درجہ حرارت 10.5ڈگری ریکارڈکیاگیا جب کہ آج رات بھی موسم مزید سرد رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 30نومبر 1986 میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا تھا۔

 ماہرین موسمیات نے رواں سیزن میں سردی کے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

مزید خبریں :