28 اکتوبر ، 2020
کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے، اس وقت موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اکتوبر میں رات کا اوسط درجہ حرارت 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ان دنوں درجہ حرارت 17.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو معمول سے کم ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسم سرما سے متعلق آؤٹ لک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا کہا ہے۔