01 دسمبر ، 2020
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے حوالے سے ابھی فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان کوئی رسمی بات چیت نہیں ہوئی۔
ثمین رانا نے پاکستان سپر لیگ کے 6 ایڈیشن کے حوالے سے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چند ہفتوں میں دونوں فریقین کے درمیان لیگ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
ثمین رانا کا کہنا تھا کہ فرنچائزز نے بورڈ کے ساتھ لیگ کے ماڈل پر جو گفتگو کی اس بارے میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، ممکن ہے کہ اس سلسلے میں ہمیں اچھی خبریں سننے کو ملیں۔
یاد رہے چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف 6 فرنچائزز لاہور ہائی کورٹ میں چلی گئی تھیں جس کے بعد بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان تحفظات پر گفتگو ہوئی تھی۔