Time 01 دسمبر ، 2020
کاروبار

ایف بی آر نے پانچ ماہ کے دوران ہدف سے 4.4 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے پانچ ماہ کے دوران اپنے ہدف سے 4.4 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال کے پانچ ماہ میں جولائی سے نومبر تک 1690 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ ہدف 1670 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 577 ارب روپے ، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو 743 ارب روپے رہے ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 104 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 264 ارب رہی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 4390 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال ان 5 ماہ میں 1623 ارب رو پے نیٹ ریونیو حاصل کیا گیاتھا۔