03 دسمبر ، 2020
سری لنکا میں پاکستانی فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے مگر پھ بھی وہ لنکا پریمیئر لیگ کھیلے بغیر واپس پاکستان آرہے ہیں۔
لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کینیڈی ٹیکسرز کا حصہ سہیل تنویر کو میڈیکل ٹیم نے احتیاطی طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
سہیل تنویر جو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان سے نینشل اسٹیڈیم کر اچی میں لاہور قلندرز کے خلاف دوسرا ایلمینٹر کھیلے تھے اب پہلی دستیاب فلائیٹ سے وطن واپس آرہے ہیں۔
لاہور سے 19 نومبر کو چارٹر طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچنے والے سہیل تنویر کا سری لنکا میں کورونا ٹیست مثبت آیا،جس کے بعد انہیں ہم بن ٹوٹا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ سے قبل آئسولیشن کا سامنا تھا۔
سہیل تنویر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں حیرانی ہے کیونکہ نہ تو انہیں کسی قسم کی علامات کا سامنا ہے اور نہ ہی بخار ہے پھر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ کیسے مثبت آگیا۔