دنیا
Time 03 دسمبر ، 2020

اسرائیلی شہریوں کیلئے امارات کے سیاحتی ویزوں کا اجراء شروع

ویزوں کے حوالے سے یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے مطابق کیے گئے ہیں،فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیلی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجراء کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق اسرائیلی پاسپورٹ پر فضائی کمپنیوں اور ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے یو اے ای کا سیاحتی ویزہ حاصل کیا جاسکےگا اور ٹریول ایجنسیوں سے ویزے کا حصول ویزہ سےاستثنیٰ کے آئینی ڈرافٹ کی تصدیق تک جاری  رہےگا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یکم نومبر کو اماراتی اور اسرائیلی شہریوں کو ویزہ سے استثنیٰ کی منظوری دی گئی تھی،ویزہ استثنیٰ کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کو ویزہ عمل سے چھٹکارہ دلانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویزوں کے حوالے سے یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان 15 ستمبر کو ہونے والے تاریخی معاہدے کے مطابق کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :