Time 07 دسمبر ، 2020
پاکستان

بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا: گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، کوئی اسے توڑ نہیں سکتا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ذاتی اور سیاسی اختلافات تو ہو سکتے ہیں لیکن سندھ دھرتی کے معاملے پر ہم ایک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا، بنڈل آئی لینڈ بن جائے گا تو دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ملازمتوں کے لیے دبئی نہیں جانا پڑےگا، بلکہ بنڈل آئی لینڈ میں ہی ملازمیں ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سے سندھ کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار اور 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

مزید خبریں :