صحت و سائنس
15 ستمبر ، 2012

پالک کھائیں اور دماغی کمزوری پر قابو پائیں

پالک کھائیں اور دماغی کمزوری پر قابو پائیں

میونخ …معروف کارٹون کردار پوپائے پالک کھا کر ناقابلِ یقین کارنامے سر انجام دیتا ہے اب طبی ماہرین کا بھی یہی خیال ہے کہ ہرے رنگ کی اس سبزی کی مدد سے ذہنی امراض کو شکست د ی جاسکتی ہے ۔جرمنی کی Ulmیونیورسٹی کی تحقیق کے دوران ماہرین نے انسانی جسم میں وٹامن سی اور بیٹا کروٹین کی کم مقدا ر کو دماغی کمزوری کا سبب قرا ر دیا ہے جن کی کمی پالک کے استعمال سے پوری کی جا سکتی ہے ۔ تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ناصرف پالک بلکہ Antioxidantسے بھر پور سبزیاں ا ور پھل جیسے گاجر اور خوبانی بھی دماغی امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :