10 دسمبر ، 2020
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی ریٹرنز جمع کرنےکی اجازت ہے اور ٹیکس گزار جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کرلیں۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پر قانوناً جرمانہ بھی اسی حساب سے ہوگا اور ٹیکس ریٹرنز داخل نا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق جلد کارروائی کی جائےگی۔