Time 12 دسمبر ، 2020
پاکستان

افتخار شلوانی کی جگہ لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔

افتخار شلوانی کے پاس کمشنر کراچی کا اضافی چارج بھی تھا،ذرائع سندھ حکومت کے مطابق  افتخار شلوانی کو دونوں عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں ، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ  سیکرٹری ایکسائز لئیق احمد کو نیا ایڈمنسٹریٹرکراچی مقرر کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ٹریننگ اینڈ ریسرچ نوید شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری سروسز ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو  پرنسپل سیکرٹری گورنر سندھ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعید منگریجو کو سیکرٹری سروسز  مقرر کردیا  گیا، تعیناتی کے منتظر افسر ریاض الدین کو سیکرٹری صنعت تعینات کردیا گیا،

نسیم الغنی سہتو سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات،  تمیزالدین کہیوڑو کوسیکرٹری ٹریننگ منیجنمنٹ اینڈریسرچ لگادیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سجاد حسین عباسی کو ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کردیا گیا، تعیناتی کےمنتظر روشن علی شیخ کوسیکرٹری سوشل ویلفیئرلگادیا گیا۔

اس کے علاوہ سیکرٹری فوڈ عبدالحلیم شیخ کوسیکرٹری ایکسائز کا اضافی چارج دیا گیا اور محمد نواز شیخ کو چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم لگادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :