14 دسمبر ، 2020
لازمی نہیں کہ ہر بار برانڈڈ یا قیمتی آسائشیں ہی معیار کی بلندی یا آپ کے لیے فخر کا باعث بنیں کبھی کبھی معمولی سی اشیاء بھی آپ کے سکون یا فخر کا باعث بن سکتی ہیں ۔
یقین نہیں آتا تو اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کروڑوں مالیت کی رینج روور برف پر موڑ کاٹنے کے لیے پر تول رہی ہے ۔
ویڈیو میں رینج روور ڈرائیور برف میں پھنسی گاڑی کو ٹرن کرنے کی کوشش میں مشکل صورتحال میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے تاہم اتنی دیر میں ایک چھوٹی سی بظاہر عام سی گاڑی رینج روور کو منہ چڑاتے فراٹے بھرتی ہوئی بڑے آرام سے گزرتی دکھائی دیتی ہے۔
رینج روور کے بالمقابل ایک کم طاقت کے انجن والی عام سی گاڑی کا برف سے ڈھکی وادی میں باآسانی گزر جانا انٹرنیٹ صارفین کو محظوظ کرگیا ہے فیس بک صارفین کی جانب سے ویڈیو سے متعلق دلچسپ تبصرے پیش کیے جارہے ہیں۔