Time 15 دسمبر ، 2020
پاکستان

اسپیڈ ایکس کوریئر سروس کی بندش سے پی آئی اے کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا خدشہ

اسپیڈایکس کی اعلیٰ منیجمنٹ نااہل اور ادارے کے نقصان کی وجہ ہے: علاقائی منیجر کا خط — فوٹو: فائل 

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی اسپیڈایکس کوریئر سروس بند کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیڈ ایکس کوریئر سروس کی بندش سے پی آئی اے کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

اسپیڈایکس کے علاقائی منیجر کراچی محمد عمیر نے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے جس کے مطابق اسپیڈایکس کی اعلیٰ منیجمنٹ نااہل اور ادارے کے نقصان کی وجہ ہے۔

خط کے متن میں اسپیڈایکس کو بند کرنے سے پہلے صارفین سے 2 کروڑ روپے ریکور نہ کرنے کا ذکر کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیڈایکس نے صرف کراچی سیکٹر میں صارفین سے جنوری میں 40 لاکھ سے زائد وصول کرنا تھے لیکن کمپنی بند ہونے سے پی آئی اے کو اپنی رقم صارفین سے وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

خط کے متن کے مطابق کورونا کے باعث اسپیڈایکس کے صارفین نے رقم کی ادائیگی کیلئے جنوری تک کا وقت مانگا تھا لیکن رقم کی ریکوری سے پہلے ہی پی آئی اے نے اسپیڈایکس کو 27 نومبرکوبندکردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیڈایکس نے دیگر سیکٹرز سے بھی کروڑوں روپے کی ریکوری کرنی ہے۔

مزید خبریں :