پاکستان

استعفوں کے باوجود سینیٹ الیکشن نہیں رک سکتے، قانونی ماہرین کی وزیراعظم کو رائے

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سےمشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو رائے دی کہ اپوزیشن کے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکی صورت میں بھی سینیٹ الیکشن نہیں رک سکتے، اگرکوئی رکن ووٹ ڈالنےنہ جائےیا مستعفی ہوجائےتوالیکشن کیسےرک سکتاہے؟

قانونی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں پرصوبائی اسمبلیوں سےتمام نشستیں حکومتی امیدوارجیت جائیں گے، اگرسندھ اسمبلی توڑدی جائےتوصرف سندھ صوبےمیں سینیٹ الیکشن نہیں ہوگا، سندھ کےسوا باقی تینوں صوبوں میں سینٹ الیکشن ہوجائےگا،سندھ اسمبلی توڑےجانےکی صورت میں بھی 3 صوبوں کا الیکٹورل کالج برقراررہےگا۔

قانونی ماہرین نے مشورہ دیا کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں زیادہ امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مزید خبریں :