Time 17 دسمبر ، 2020
پاکستان

عمران خان انتخابات کا اعلان کریں گے تو کیا ہم چوڑیاں پہن کر بیٹھے رہیں گے؟ مریم

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن ایک مہینہ پہلے کرائیں یا بعد میں وزیراعظم اپنی جاتی حکومت کو نہیں بچا سکتے، آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کریں، گھرآپ کو جانا پڑے گا اور جلدی جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے تو کیا ہم چوڑیاں پہن کر گھر بیٹھے رہیں گے؟ اگر پی ڈی ایم کے جلسوں سے فرق نہیں پڑتا تو ایسی کیا آفت اور ایمرجنسی آگئی کہ ایک ماہ پہلے سینیٹ الیکشن کا اعلان کرنا پڑا۔

مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم پی اے ایم این ایز پر اعتماد نہیں رہا تو شوآف ہینڈز یاد آگیا، آپ اس معاملے کو کس خوشی میں سپریم کورٹ میں گھسیٹ رہے ہیں، آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا کام ہے، پوری اپوزیشن مستعفی ہوئی تو آپ 500 نشستوں پر ضمنی اتنخابات نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن غیر آئینی احکامات ماننے سے انکار کردے، عمران خان قومی اداروں سے کھیل رہے ہیں، یہ خطرناک ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے جلسوں سے آپ کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی پڑی۔

مریم نے یہ بھی کہا کہ ہم شو آف ہینڈز کے خلاف نہیں لیکن اس اعلان کے پیچھے شفافیت نہیں، سپریم کورٹ اس کی تشریح کرسکتی ہے، نیاقانون تو نہیں بناسکتی، اس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، آرڈیننس کے ذریعے بلڈوز نہیں کرسکتے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور جلسے کے وقت آپ کتوں کو نہیں بہلا رہے تھے خود کو بہلا رہے تھے ، میں سمجھتی ہوں قومی احتساب بیور (نیب) کے چیئرمین کا نام عمران خان ہے، ذاتی مفاد کے لیے سپریم کورٹ کو سیاست میں کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کو نوازشریف کے صحت مند نظرآنے پر اعتراض ہے؟ انسان پیزا کیوں نہیں کھا سکتا، کس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جو پلیٹیلیٹس کا مریض ہے وہ کبھی کبھار پیزا نہیں کھاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے بعد سے حکومت کی چیخیں اب تک سنائی دی رہی ہیں، چیخیں جو سنائی دے رہی ہیں وہ بلاوجہ نہیں ان کا پول عالمی میڈیا نے کھولا ہے، ہم نے ظہرانے میں شاباشی دی اور ایک دوسرے کو جلسے پر مبارکباد دی، یہ حکومت نہیں ہے یہ ووٹ چوری کرکے آئی ہے ہمارے سر پر مسلط کیا گیا ہے، پہلے دن سے اس حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے تھی نہ کسی چیز میں سپورٹ کرنا چاہیے تھا، اب وہ وقت گزر گیا ، اب حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے نہ ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ چار سال تو بہت دور کی بات یہ حکومت چار مہینے نہیں نکال سکتی، بلاول بھٹو زرداری نے کل فون پر مجھے دعوت دی، کوشش ہے کہ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دوں۔

مزید خبریں :