18 دسمبر ، 2020
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی جواز نہیں کہ وہ سینیٹ الیکشن تبدیل کرانےکے لیے الیکشن کمیشن کو رائے دی۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ شو آف ہینڈکے ذریعےسینیٹ الیکشن کرانےکے فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کردی، شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا آرٹیکل 226 سے انحراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی پیش کی گئی منطق سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے، سینیٹ الیکشن سے متعل قانون تبدیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں البتہ سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے کہ قانون سازی کرلیں۔