17 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ ان کی آنے والی فلم ’ہیروئن‘کوریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔ہدایتکارمدھر بھنڈارکر کی فلم”ہیروئن“کے ٹائٹل سونگ "میں ہیروئن ہوں" اور"خواہشیں"کی وڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔میں ہیروئن ہوں کے بولوں پر مبنی گانے کو گلوکارہ ادیتی سنگھ شرما جبکہ خواہشیں کے بولوں والے گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دونوں ہی گانوں کی موسیقی مشہور موسیقار جوڑی سلیم سلیمان مرچنٹ نے دی ہے ۔ کرینہ کپور،ارجن رامپال اوررندیپ ہوڈا کی مرکزی کاسٹ لیے اس فلم کو خود مدھر بھنڈارکر نے بھنڈارکر اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جو21ستمبر کو کرینہ کی سالگرہ کے دن سینما گھروں کی زینت بنے گی۔