پاکستان
Time 24 دسمبر ، 2020

کورونا کی نئی قسم پاکستان میں موجود نہیں: محکمہ صحت سندھ

فائل فوٹو

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچنے کے دعوے کی تردید کردی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ  وزیراعظم کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچے کادعویٰ غلط ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان کے اس حوالے سے دعوے کی تردید کرتے ہیں کیونکہ کورونا کی برطانیہ میں سامنے آنے والی نئی قسم پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

خیال رہےکہ ڈاکٹرعطا الرحمان نے نئے وائرس کے 70 فیصد پھیلاؤ کی بھی بات کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی ہم نے برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس سے ملتا جلتا وائرس دریافت کیا ہے۔

وائرس کی نئی قسم کیا ہے؟

برطانوی ماہرین نے سارس کووڈ وائرس ٹو کی جینیاتی طور پر اس تبدیل شدہ شکل کو سائنس دانوں نے بی ون ون سیون کا نام دیا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق برطانوی سائنسدانوں کے ایڈوائزری گروپ NERVTAG کے مطابق وائرس کی نئی قسم دیگر کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وائرس بچوں کو زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔


مزید خبریں :