24 دسمبر ، 2020
مشیر ماحولیات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ کیماڑی میں بظاہر سویا بین کی منتقلی فضائی آلودگی کا سبب لگتی ہے۔
کیماڑی بندرگاہ کے اطراف مبینہ گیس یاگرد سےلوگوں کے متاثر ہونے کے حوالے سے مشیر ماحولیات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ سویابین منتقلی کے دوران گرد اڑنے سے رہائشی متاثر ہو رہے تھے۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا ہےکہ غیرملکی جہاز67 ہزارٹن سویابین لےکربندرگاہ پہنچا تھا،بحری جہازسےسویابین کی منتقلی رکوادی ہے۔
خیال رہےکہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار گیس سے ایک بار پھر لوگ متاثر ہونے لگے ہیں۔
ترجمان ضیاالدین کے مطابق دو روز میں 20 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں سے دو افراد دم توڑگئے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق علاقے کے چیک کر لیا گیا کسی قسم کی کوئی گیس لیکج کا واقعہ سامنے نہیں آیا ہے لوگ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سانس کی شکایت کی وجہ سے اسپتال آئے تھے۔