Time 24 دسمبر ، 2020
پاکستان

شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری، جلد امریکا روانہ ہوں گے

شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا کےباعث علیل ہیں، جن کی عیادت کیلئے انہیں امریکا جانا ہے— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی، رہنمامسلم لیگ ن شاہدخاقان عباسی بہت جلد امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان کانام 15 دن کیلئےای سی ایل سےنکالنےکی منظوری دی گئی ہے، شاہدخاقان عباسی نےای سی ایل سےنام نکالنے کی درخواست کی تھی، جس پر  کابینہ نے ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، امریکا جانے کی اجازت ایک بار اور 15 دن کیلئے ہوگی، اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا کےباعث علیل ہیں، جن کی عیادت کیلئے انہیں امریکا جانا ہے۔

مزید خبریں :