25 دسمبر ، 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ سے قبل چار گھنٹے سے زائد کا آخری ٹریننگ سیشن کرکے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جا رہا ہے اور پہلے ٹیسٹ میچ قبل ٹیسٹ اسکواڈ کو مل کر ٹریننگ کرنے کے لیے دو ہی ٹریننگ سیشنز ملے ہیں جن کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی کئی ہے اور اس کے لئے ٹریننگ سیشنز معمول سے بڑھ کر چار گھنٹے سے زائد تک جاری رہے۔
ٹریننگ سیشنز میں اسپورٹ اسٹاف نے کھلاڑیوں کے ساتھ اسکلز ورک پر انفرادی طور پر بھی کام کیا۔
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں اسلپ فیلڈرز کا اہم کردار ہوتا ہے کیچ پریکٹس کے لیے لمبی ڈرلز کی گئیں جب کہ بیٹسمینوں نے باؤنسرز کو کھیلنے کی خوب مشقیں کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ طور پر پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے:
شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، حارث سہیل، فوادعالم، کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان، فہیم اشرف یاسر شاہ ، نسیم شاہ ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی۔