انٹرٹینمنٹ
18 ستمبر ، 2012

’ برفی‘ باکس آفس پر چھا گئی، 3دن میں 34.15 کروڑروپے کابزنس

’ برفی‘ باکس آفس پر چھا گئی، 3دن میں 34.15 کروڑروپے کابزنس

ممبئی…بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور پر یا نکا چو پڑا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ برفی‘ نے ریلیز کے ابتدائی تین دِنوں میں باکس آفس پر 34.15 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر لیا ہے۔14ستمبر کوریلیز ہونے والی فلم برفی نے شاندار بزنس کرتے ہوئے رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم راک اسٹار کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جس نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈپر 33کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی اس رومانٹک کامیڈی فلم میں رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کی بے مثال اداکاری نے فلم بینوں کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ تمام سنیما گھروں میں ریکارڈ توڑ بکنگ کے باعث ہاؤس فل جا رہا ہے ۔منفرد مو ضوع اور کہانی پر بننے والی اس فلم میں انوراگ باسو نے معذورافراد کی زندگیوں کو ایک مثبت پہلو کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اپنی معذوریوں کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

مزید خبریں :